تازہ ترین
دریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمتناقص پلاننگ اور تاخیر سےکیےگئے فیصلے سانحہ مری کی اہم وجہ ہیں، تحقیقاتی رپورٹکراچی میں تیسری شاہ اکیڈمی کرکٹ پریمئیر لیگ شروع، چار ٹیموں کے درمیان دلچسب مقابلےپانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشیدکنزیومر موومنٹ غریب عوام کی داد رسی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرے، محمد حسین محنتیمسلم ممالک ہماری حکومت کو تسلیم کریں، افغان وزیراعظمپریانتھا کو کس نے قینچی ماری اور کس نے لاش جلائی؟ 7 مرکزی ملزمان کا پتا چل گیالاہور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمیایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننے کا وقت نہیں، امریکی صدرپاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، سعید غنی

کراچی کی ترقی کے لیے کرپشن سے پاک دیانتدار قیادت کی ضروت ہے: ڈاکٹر اسامہ رضی

کراچی: قومی مقاصد) جماعت اسلامی حلقہ کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بھتہ خوری سے نجات سے لیکر شہر کراچی کی روشنیوں کی بحالی تک، حل صرف کرپشن سے پاک دیانتدار قیادت ہے۔
22 دسمبر کو اسلام آباد میں سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں کشمیر مارچ مظلوم کشمیری عوام کی آواز اور امید کی کرن ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے میڈیا سیل میں بات چیت کے دوران کیا۔
قبل ازیں انہوں نے صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سے ہمشیرہ اور ناظم ٹرانسپورٹ زاہد حسین راجپر سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت ، مرحومین کی مغفرت و درجات بلندی کی دعا کی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و سابق رکن سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی، میڈیا سیل کے ذمہ داران وزیر علی جمالی، ریاض احمد صدیقی، شاہ نواز قائم خانی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر اسامہ رضی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے کے الیکڑک کی زیادتیوں ، پانی بحران اور شناختی کارڈ سے لیکر عوامی مسائل کے حل کےلئے ہمیشہ عوام کی نمائندگی کر کے ان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔
جماعت اسلامی کے نامزد میئر عبدالستار افغانی، سٹی ناظم نعمت اللہ خان سمیت تمام نمائندوں کا کردار و کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہوم ورک کے ساتھ اہل کراچی کو با صلاحیت و دیانتدار نمائندوں کے انتخاب کا موقع دیں گے۔ عوام نے موقع دیا تو ایک بار پھر ان کی امیدوں کے مطابق شہر کراچی کو چمکتا، مہکتا ،ترقی یافتہ اور پر امن شہر دیں گے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے ناظم مالیات نذیراحمد جنجوعہ سے اظہار تعزیت
جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر ذمہ داران نے جماعت اسلامی پاکستان کے ناظم مالیات نذیراحمد جنجوعہ کے بڑے بھائی کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین وپسمانگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »