تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

سندھ حکومت نے تھر میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ لگا کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے : وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ونڈ اور سولر پاور پروجیکٹس کی تنصیب کے ذریعے صاف انرجی کی پیداوار کے لیے سخت محنت کررہی ہے ۔

سندھ حکومت نے تھر میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ لگا کر ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے جوکہ اس ملک میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے سے نہ صرف یہ کہ مقامی طورپر روزگار کے مواقع پیدا ہوئے بلکہ تھر کے صحرا میں معیار زندگی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئیں جہاں پر خواتین کو بااختیار بنایا گیا۔

انہوں نے یہ بات امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹن جنہوں نے آج ان سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی سے باتیں کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک کو توانا ئی کے بحران کا سامنا ہے اور حکومت کے پاس صرف اور صرف تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا ہی حل ہے یہ سفر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے بطور وزیر اعظم کے دور میں شروع کیا اور ایک طویل جدوجہد اور کوششوں کے بعد بلآخر ہم نے اسے حاصل کیا اور اس کی بدولت ہم ملک کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے پاک کردیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پروجیکٹ ڈیولپمنٹ ایک بہت بڑا اور مشکل ٹاسک جوکہ وہاں کے آبائی علاقوں کی زمینوں پر قائم کیے گئے منصوبوں کے باعث متاثر ہونے والے لوگوں کی بحالی کا ہے،اب آپ رہائشی کالونیاں جوکہ ہم نے متاثرہ لوگوں کے لیے بنائی ہیں کو دیکھیں وہاں پر لوگ ایک آرام دہ اور پُرسکون زندگی تمام تر جدید سہولیات کے ساتھ گزار رہے ہیں ہم نے انہیں خوبصورت گھر دیئے ہیں جس میں کوریڈور اور اگلو ٹائپ کمرے جنہیں مقامی طورپر ’’چھونرا‘‘ ، ایک مسجد ،ایک مندر ،خوبصورت اسکول، اسپتال، بجلی ، پانی کی فراہمی اور ان کے مویشیوں کے لیے باڑے وغیرہ فراہم کیے ہیں ۔ملاقات کے لیے آئے سفارت کار نے کہا کہ انہوں نے علاقے کا دورہ کیاتھا اور وہ وہاں ہونے والے کاموں سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور اس کا سہرا وزیراعلیٰ سندھ کو جاتاہے۔

رابرٹ سلبرسٹن نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کول پروجیکٹس، ونڈپروجیکٹ اور لوگوں کی بحالی کے لیے کئے جانے والے حکومتی کاموں سے وہ بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ صحرائی علاقوں میں ٹڈیوں کی موجودگی سے فکر مند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت تشویشناک بات ہے لہٰذا ان کا فوری طورپر خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے چند ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر ان کا اس سال خاتمہ نہیں کیاگیا تو یہ اگلے سال بھی تباہی مچائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کے ادارے پلانٹ پروٹیکشن کو صحرائی علاقوں میں فضائی اسپرے کے لیے 10 ملین روپے کی گرانٹ فراہم کی ہے۔

امریکن قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ انہوں نے مٹھی میں این ای ڈی انجینئرنگ کالج کا دورہ کیاتھا انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ ایک چھوٹا ادارہ ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پہلے ہی یونیورسٹی کے لیے 300 ایکڑ زمین مختص کرچکے ہیں اور کہا کہ یہ ایک مکمل یونیورسٹی بنے گی۔

امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ امریکی حکومت صوبائی حکومت کو تھر میں اسٹیٹ آف آرٹ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے تعاون کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے ان کے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »