تازہ ترین
کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیبھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نےگرم گھی پھینک دیاجماعت اسلامی کی جانب سے لاہور بم دھماکے کی مذمت

زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کے کمپیوٹر سے ایک لاکھ بچوں کی تصاویر برآمد

اسلام آباد: بچوں سے زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کے کمپیوٹر سے ایک لاکھ بچوں کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں جب کہ ملزم کا ڈی این اے بھی ایک متاثرہ بچے سے میچ کرگیا ہے۔

اسلام آباد: بچوں سے زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کے کمپیوٹر سے ایک لاکھ بچوں کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں جب کہ ملزم کا ڈی این اے بھی ایک متاثرہ بچے سے میچ کرگیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے 12 نومبر کو بچوں سے زیادتی کرنے اور ان کی لائیو ویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کے سرغنہ سہیل ایاز کو گرفتار کیا تھا تاہم بعدازاں ملزم کے خیبرپختونخوا حکومت کا ملازم ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راولپنڈی فیصل خان نے سینیٹر روبینہ خالد کی سربراہی میں ہونے والے سینیٹ کی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں عالمی گروہ کے سرغنہ سے متعلق بریفنگ دی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ سہیل ایاز کیس میں ڈی این اے رپورٹس آگئی ہیں اور ملزم کے گھر سے بازیاب ہونے والے ایک بچے کا ڈی این اے اس سے میچ کرگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے کمپیوٹر کا ڈیٹا بھی ریکور کرلیا گیا جس میں سے ایک لاکھ بچوں کی تصاویر ملی ہیں جب کہ ملزم سہیل ایاز اور متاثر ہ بچوں کی ڈرگ رپورٹس بھی مثبت آئی ہیں جب کہ پولی گراف ڈی این اے بلڈ ٹیسٹ بھی میچ کرگیا۔

ایس ایس پی راولپنڈی نے دعویٰ کیا کہ اتنے ثبوت ملنے کے بعد ان کا کیس بہت مضبوط ہوگیا ہے۔

اس دوران سینیٹ کی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رکن سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ بروقت اقدامات نہ کرنے کے باعث بچوں سے زیادتی کے کیسز سامنے آرہے ہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو مضبوط کریں۔

کمیٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو آگاہی کے لیے موبائل کمپنیوں کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی اے نے بھی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چائلڈ پورنوگرافی کی 8 لاکھ ویب سائٹس بلاک کردی ہیں جن میں سے 2300 ویب سائٹس کی معلومات انٹرپول سے لی ہیں۔

کمیٹی نے ایف آئی اے کو انٹرپول سے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »