تازہ ترین
سندھ حکومت پر الزام تراشی کرنے سے پہلے احمد جواد کے الزامات کا جواب دیں، امتیاز شیخنائیجر میں پاکستان کے سفیراحمد علی سروہی کی وزیر صنعت جیبو سلاماتو گوروزا ماگاگی سے ملاقاتکیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دیرضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارمسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا: برطانوی رکن پارلیمنٹمارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحقاغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جعلی کسٹم انسپکٹرگرفتارنوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر29واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز:70ٹیموں مد مقابل ہیںایلون مسک دماغی چپ کی انسانی جانچ کے قریبسندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشافپپدریائے سندھ کی 3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑ دیا گیاصدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، محمد حسین محنتیایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 19.36 فیصد پرآگئیلمس: ملازمین کے کاموں میں سکندر جونیجو، سرفراز میمن ودیگر رکاوٹ اور بلیک میلنگ کر رہے ہیں: قلندر بخش بوزدارکراچی کی ضروریات کونظراندازکرنا کمزورمعیشت سے کھیلنے کے مترادف ہے، میاں زاہد حسینشرمیلا کی والدہ سے کیا ان کے بینک اکاؤنٹس کا پوچھتی؟ نادیہ خانڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشافلاہور: انار کلی بازار دھماکے کیلئے کتنے دہشتگرد آئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی

وزیر اعلیٰ سندھ کرپشن کی نانی ہیں جلد دیگر چوروں کے ساتھ جیل جائیں گے: حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ: فوٹو بشکریہ، محمد علی بلوچ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کراچی سے تھانو بولا خان پنچے درگاھ پیر باقر شاہ جیلانی کے سالیانہ عرس کی رسومات میں شرکت کر کے درگاھ پر چادر چڑھائی۔

حلیم عادل شیخ نے درگاھ پیر باقر شاہ جیلانی کے سالیانہ عرس کی رسومات میں شرکت کر کے درگاھ پر چادر چڑھائی

اس موقعہ پر پیرزمان شاہ جیلانی مرتضیٰ شاہ جیلانی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنوں نے استقبال کیا۔

میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا آٹے، دودھ پر کنٹرول کرنا سندھ حکومت کا کام ہے، جو مکمل فیل ہوچکی ہے گزشتہ برس ایک بھی گندم کی بوری نہیں خریدی گئی محکمہ فوڈ میں سرکاری گندم کی اربوں کی بوریاں بھی فروخت کر دی گئی تھی، گندم اور دودھ کی قیمتوں کا ڈالر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سندھ حکومت کے محکمے غیر فعال ہیں، درگاھ باقر شاہ کے لئے وفاق کی جانب سے اسکیمیں دی جائیں گے، ہم عمران خان کے کھلاڑے ہیں جیسا وہ چاہے گا ہم ویسا کریں گے۔

ہم نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا تھا سندھ کو جنہوں نے تباہ کیا ہے وہ آزاد کیوں ہیں، مراد علی شاہ کرپشن کی نانی ہیں وہ آزاد کیوں ہے۔ ہم نے وزیر اعظم کو شکایات کی ہیں، ان کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے، عمران خان نے خاطری کرائی ہے کہ کسی بھی کرپٹ کو نہیں چھوڑیں گے، نہ کسی سے ڈیل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا تھر میں بچے مر رہے ہیں ہم نے صحت کارڈ میں سندھ سے حصہ مانگا تھا لیکن انہوں نے اپنا حصہ نہیں دیا سندھ حکومت اگر اپنا حصہ نہیں دے گی پھر بھی ہم عوام کو یہ سہولت دیں گے تھر کے بعد سندھ کے مختلف شہروں کی عوام کو صحت کارڈ دیں گے۔

اب سندھ میں وفاق کی جانب سے اسکیمیں بھی دی جائیں گے، نواز شریف اور زرداری کی حکومت کو 15 سال گذرے ہیں اربوں ڈالر کا قرضہ لیا گیا تھا،جو موجودہ حکومت ادا کر رہی ہے۔ بیماری کا ڈرامہ کر کے ایک چور ملک سے فرار ہوا ہے۔

قوم سب کا جان چکی ہے کون ملک کا خیر خواہ ہے۔جنہوں ںے ملک کو لوٹا ہے ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں وہ بھی جیل جانے والے ہیں کوئی بھی کرپٹ احتساب سے ہیں بچ سکتا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »