تازہ ترین
سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثردنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگالی مارکیٹ کی عمارت سے اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد’اب بل نہیں سندھ واپس لیں گے‘، بلدیاتی قانون کیخلاف پی ٹی آئی، MQM اور GDA کا مظاہرہطالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیاکورونا: این سی او سی نے پابندیوں کا نفاذ شروع کردیاعلی زیدی پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے انکشافات پر صفائی دیں، سعید غنیایس بی سی کے سرٹیفکیٹ کےبغیر نئی عمارات کو یوٹیلیٹی کنکشنز نہ دینے کا حکمکیا منال نے احسن کی دولت کی وجہ سے ان سے شادی کی ہے؟کورونا کیسز: سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہبپن راوت کا ہیلی کاپٹرگرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، وجہ کیا تھی؟

لاہور: ائیرکنڈیشنز کی دکان میں ٹول کٹ پھٹنے سے دھماکا، ایک شخص جاں بحق

لاہور : ٹاؤن شپ کے علاقے میں ائیرکنڈیشنز کی دکان میں ٹول کٹ پھٹنے سے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ میں محمد علی چوک کے قریب ائیرکنڈیشنز کی دکان میں اچانک ٹول کٹ پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ اے سی مکینک حافظ محمود جاں بحق اور دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ اے سی مکینک حافظ محمود جاں بحق اور دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب جاں بحق ہونے والا مکینک حافظ محمود اے سی کی کٹ لگا رہا تھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ابتدائی تحقیقات میں ٹاؤن شپ دھماکےکو سلنڈر دھماکا قرار دے دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تحقیقات میں ابتدائی طورپر سلنڈر کے ٹکڑے ملے ہیں، بارودکا کوئی سراغ نہیں ملا تاہم موقع سے ملنے والے سیمپلز کو ٹیسٹ کے لیے بھجوادیا گیا ہے اور رپورٹس آنے کے بعد حتمی طور پر کچھ بتایا جاسکے گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »