تازہ ترین
3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائشعمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیےزلزلے نے تباہی مچا دی، 12 افراد جاں بحقحکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہابوظبی میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمعیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گررہا ہے، میاں زاہد حسینہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانمردوں کے باپ بننے کی صلاحیت کس عمر میں سب سے کم ہوتی ہے؟کراچی کے عوام نے دو روز قبل بھان متی کے قبیلہ کے لوگوں کے مظاہرے کو مسترد کردیا، سعید غنیکراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیںسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل پر فرد جرم عائدراولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمیسانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹصدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلیجھوٹ اور غلط بیانی وفاقی وزراء کا وطیرہ بن چکا ہے، امتیاز شیخشریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگ رہی ہے، شہباز گل کا دعویٰشہزادہ ہیری نے گارڈز واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیدیانسٹا گرام اب ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کو تیارمیں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں: شہباز شریففیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے سے چینی شہری ہلاک، 2 متاثر

مسترد کردہ سیاسی ٹولہ وزیراعظم کے پاس سندھ کی بھلائی کے لئے نہیں عوامی مینڈیٹ کے خلاف سازش کرنے گئے: اسماعیل راہو

کراچی: سندھ کے وزیرزراعت اسماعیل راہو نے ایم کیو ایم, جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات کو سندھ کے خلاف سازش قرار دے دیا.

اسماعیل راہو نے سندھ کے اتحادیوں کی وزیراعظم سے ملاقات پر مزید ردعمل میں کہا کہ سندھ کا مسترد کردہ سیاسی ٹولہ وزیرا عظم کے پاس سندھ کی بھلائی کے لئے نہیں بلکہ سندھی عوام کے مینڈیٹ کے خلاف سازش کرنے گئے تھے,کیا پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور ایم کیوایم والے سندھ کے لیے ترقیاتی منصوبے لے آئے,وفاقی حکومت اس ناکام گروہ کے ساتھ سندھ میں سیا سی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے.

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی نیازی حکومت کی دیرینا خواہش ہے.

اسماعیل راہو نے حکومتی اتحادیوں سے سوال کیا کہ حکومت کے اتحادی عوام کو بتائیں کے عمران خان نے ان کو سندھ کے لیے کیا دیا ہے, کیا جی ڈی اے نے وزیراعظم سے ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ تقسیم کرنے والے پیش کردہ بل پر کوئی بات کی؟کیاجی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے وفاق کی طرف سے بھرپور اقدامات نہ کرنے پر بات کی?,انہون نے کہا کہ اس وقت بھی سندھ کے 10 اضلاع ٹڈی دل کی یلغار میں ہیں, لیکن اس ٹولے کو سندھ کے کسانوں اورکاشتکاروں کی کوئی آواز سنائی نہیں دی،گئے ہی تھے تو دو چار جہاز تیل اسپرے کی دوائی کے ساتھ لے ہی آتے.

وزیراعظم کے پاس ملاقات کے لیے جانے والوں نے سندھ کے لیے نہیں بلکہ اپنے اپنے ذاتی مفادات کی عرضیاں اور استدعایں کیں, وفاقی حکومت اور کسی بے سہارا سیاسی ٹولے کی خواہش پے اگر سندھ کے مینڈیٹ کے خلاف کوئی سازش رچائی گئی تو اس کو شکست کا سامنا ہوگا, سندھ کی عوام ایسی کسی سازش کو ہرگز قبول نہیں کریں گے

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »