تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

عامر خان نے چیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: عامر خان نےچئیرمین ایس ای سی پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیاہےکابینہ نے گزشتہ اجلاس میں عامر خان کو ایس ای سی پی کا نیا چئیرمین مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین تعیناتی سے قبل عامر خان ایس ای سی پی میں کمپنی لاء ڈویژن ( کارپوریٹ سپرویژن)اسپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن اور انفرمیشن سسٹم اینڈ ٹیکنالوجی کے امور کے نگران کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

عامرخان کارپوریٹ بینکنگ، مالیاتی مصنوعات، کپیٹل مارکیٹ اور ریگولیٹری اصلاحات کے شعبے میں تیس سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں۔ کمشنر بننے سے پہلے، عامر خان ایس ای سی پی میں ہی 2012 سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پرفرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔

اس دوران وہ ایس ای سی پی کے اہم آپریشنل محکموں جیسے کہ سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن، سکیورٹیز مارکیٹ سرویلئنس ڈیپارٹمنٹ، کماڈٹیز مارکیٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ رہے۔ عامر خان ایس ای سی پی کے چیف ترجمان کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں عامر خان کو ایس ای سی پی کا نیا چئیرمین مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے عامر خان کو نومبر 2018 میں ایس ای سی پی میں کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔ چئیرمین تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد عامر خان نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »