تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر اور خطے میں امن کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے آرٹیکل کو اپنے آئین سے نکال دیا تھا اور وہاں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

پاکستان اور بھارت میں سرحد پر بھی تناؤ ہے اور بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی بھی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے حریت قیادت سمیت سیکڑوں کشمیریوں کو نظربند یا قید کر رکھا ہے جب کہ کرفیو کے باعث کشمیری شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سمیت مختلف ممالک سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مختلف ممالک کے سربراہان سے مسلسل رابطے کر رہے ہیں اور آج انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی اور خطے کی صورتحال اور امن کو لاحق خطرات پر پاکستانی نقطہ نظر آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال اور امن کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیرخارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن اور بہتری کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا پی 5 کے پانچ اراکین میں چار کے ساتھ براہ راست رابطہ ہو چکا ہے جب کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ فرانس سے بھی رابطہ کرکے پاکستان کا مؤقف بیان کیا جائے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »