تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں

امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بھارتی اقدامات کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔

امریکا میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں لیے گئے حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کریں۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی مسلم کمیونٹی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھی مودی سرکار کے اقدامات کے خلاف احتجاج کیا گیا اور دھرنا دیا گیا جس میں سکھ برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

جرمنی کے شہر برلن کے تاریخی برانڈنبرگ گیٹ کے سامنے کشمیری برادری نے جرمن، بھارتی اور پاکستانی شہریوں کے ساتھ مل کر ہندو قوم پرست مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔

کشمیریوں کے حق میں نکالی گئی ریلی میں سکھ برادری کے افراد نے بھی شرکت کی۔ فوٹو: ٹوئٹر
کینیڈا اور آئرلینڈ میں بھی کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں بھی بائیں بازو کی جماعتوں اور پروگریسو فرنٹ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی اور بی جے پی کی حکومت سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »