کراچی : پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ برسات نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے ظاھر کردیا.
پورا شہر پانی میں ڈوب رہا ہے نہ بجلی ہے نہ پانی ہے شہری عید کیسے منائیں گے وزیراعلی سندھ کابینا کے کچھ وزیروں کے ساتھ برسات میں انجوائے کرنے کے بجاء حقیقی معنی میں عوام کی خدمت کریں اور فوری طور پر شہر سے برساتی پانی کو نیکال کرائیں اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی بار بار وارننگ کے باوجود سندھ کے حکمران گھری نیند سورہی تھی اگر پہلے سے ئی برسات کے پانی کے نکالنے کے انتظامات کیے جاتے نالوں کی صفائی ہوجاتی تو شہریوں کو مشکلاتوں کا سامنا نہیں ہوتا باقی چلتی ہوئی بارش میں وزیراعلی سندھ کا شھر کے مخصوص علائقوں کا دؤرا تفریع کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
انھوں نے مطالبا کیا کے عید سے قبل شہر مکمل برساتی پانی کو نیکال کیا جائے نہیں تو جانوروں کے آلائشوں سے شہر میں خطرناک بیماریاں پکڑ جائیں گی