تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ملک میں مہنگائی میں 17.76 فیصد اضافہ، 25 چیزیں مہنگی اور 3 سستی

ملتان: ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 اگست 2019 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 17.76 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جب کہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

پیاز، ٹماٹر، آلو، گھی، آئل، لہسن، چینی، دالیں، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اس ہفتے کے دوران ملک میں پیاز، چکن (زندہ )، ٹماٹر، آلو، گھی (کھلا) لہسن، چینی، انڈہ (فارمی)،کوکنگ آئل، ال پلیٹ، ویجیٹیبل گھی، صابن، دال چنا،گڑ، بیف پلیٹ، دال مسور، آٹا، دال ماش، خوردنی تیل، چاول اری (6)، دال مونگ، ایل پی جی (سلنڈر)، بیف، دہی، دودھ(تازہ) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

کیلا، سرخ مرچ (پسی ہوئی) گندم کی قیمتوں میں کمی جب کہ آگ جلانے والی لکڑی، چائے کا کپ،چاول باسمتی (ٹوٹا)، موٹا لٹھا، مٹی کاتیل،ڈبل روٹی، مٹن، خشک دودھ، نمک، چائے، سگریٹ، لان (کپڑا)، جارجٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز، گیس چارجز، ماچس، الیکٹرک بلب، واشنگ سوپ، پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »