تازہ ترین
گورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکان

نیب لاہور میں زیر حراست ملزمان کیلئے عید قربان پر خصوصی منصوبہ تشکیل

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں زیر حراست ملزمان کیلیے عید قرباں پر خصوصی منصوبہ تشکیل دے دیا گیا۔

نیب ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ زیر حراست ملزمان کو خاندان کے قریبی افراد سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

عید کے روز زیر حراست ملزمان کو قید سے باہر گرین ایریا میں رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید پر حمزہ شہباز، مریم نواز اور یوسف عباس کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت ہوگی جبکہ نیب حوالات میں قید ملزمان کیلئے ضیافت کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی بار کئی سیاستدان اپنی عید جیل میں گزاریں گے۔
ایک سابق صدر، دو سابق وزرائے اعظم، اسپیکر اسمبلی، کئی سابق وزراء جبکہ ایک موجودہ قائد حزب اختلاف کی عید بھی سلاخوں کے پیچھے ہوگی۔

تبدیلی سرکار کے عہد میں سابق صدر آصف علی زرداری ، دو سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی عید قرباں جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرے گی ۔

سیاسی جماعتوں کی دو مرکزی خواتین رہنما جن میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا تہوار بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے بسر ہوگا۔

پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عید قیدخانے کی دیوار تکتے گزرے گی تو سابق صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ خان، سلمان رفیق ، وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل اور خواجہ سعد رفیق بھی اپنی عید سلاخوں کے پیچھے گزارنے پر مجبور ہوں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی اور موجودہ حکومت کے رکن اسمبلی سبطین خان بھی مختلف کیسز میں گرفتاری کے بعد جیل میں ہیں۔

سیاسی رہنماؤں کے علاوہ ان کے رشتہ داروں کی عید بھی قید میں گزرے گی نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف اور رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار کا تہوار بھی قید تنہائی کی نذر ہو گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »