اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چئیرمین فرخ سبز واری کو عہدے سے برخاست کر دیا ہے جبکہ ایس ای سی پی کے کمشنر سپشیلائزڈ کمپنیز ڈویژن عامر خان کو ایس ای سی پی کا نیا مستقل چئیرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عامر خان کو تین سال کے لیے ایس ای سی پی کا چئیرمین تعینات کیا گیا ہے ۔
عامر خان اس وقت ایس ای سی پی میں کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں ۔ اس سے پہلے وہ ایس ای سی پی میں چھ سال سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فرائض انجان دیتے رہے ہیں ۔ عامر خان گزشتہ تیس سال سے کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے ایس ای سی پی میں کاروباری آسانیاں کے حوالے سے اصلاحات کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایس ای سی پی میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے ہونے والے اصلاحات کے پروگرام کی بھی سربراہی کر رہے یں۔
اور بینکنگ، سرویلنس اور ریگولیشنز میں بیس سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ عامر خان سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، رائل بینک آف کینیڈا، امریکن ایکسپریس بینک میں کام کر چکے ہیں۔ عامر خان نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ہے جبکہ برطانیہ سے بین الاقوامی بینکنگ میں ایم ایس ای کر رکھی ہے۔