تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا: ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس کا جواب 27 فروری 2019 سے زیادہ سخت ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے انڈین آرمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہو گیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم و ستم سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہو گئی.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں کشمیر کی صورتحال پر میڈیا میں بلیک آوٹ ہے جب کہ آزاد کشمیر غیر ملکی میڈیا اور اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کے لیے کھلا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی گئی تو پاکستان کا جواب 27 فروری 2019 سے زیادہ سخت ہو گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہزاروں بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے اور بھارت کی حالیہ کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال کیا کہ کیا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »