تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

اسلام آباد: مسافر بس اور رکشہ میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

جھنگ سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس نے سواریوں سے بھرا چنگچی رکشہ کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی آئی این پی کے مطابق مسافر بس جھنگ براستہ چنیوٹ اسلام آباد جا رہی تھی کہ چنیوٹ روڈ اڈہ آرائیاں والا کے قریب موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہو ئے سامنے سے آنے والے رکشے جو کہ بھوانہ کی جانب آرہا تھا سے ٹکرا گئی۔

بس کے ٹکراتے ہی رکشے کی پرخچے اڑ گئے اور رکشے میں سوار 9 افراد جن میں 5 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122کے اہل کاربھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں کو ٹی ایچ کیو بھوانہ اور ڈی ایچ کیو جھنگ منتقل کیا۔

پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور و کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں عطاء محمد، سکینہ بی بی، سرداراں، اقبال، ساجدہ، جنتاں بی بی، ستم علی خان، ممتازعلی، ظفر خان شامل ہیں۔

جاں بحق ہو نے والوں کا تعلق چنیوٹ، بھوانہ اور جھنگ سے بتا یا جا تا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »