تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

آصف زرداری کا چیئرمین سینیٹ کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے کے خلاف دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کردیا۔

آصف زرداری نے یہ اعلان آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد کا آپشن دوبارہ استعمال کریں گے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا انشاء اللہ انشاء اللہ!

آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین کے خلاف دوبارہ قراداد لانے کے لیے تین ماہ کا وقت ہوتا ہے۔ ایک دفعہ جنگ نہیں جیت سکے دوبارہ جیت جائیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ خفیہ ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے رولز میں ضرور ترمیم کریں گے، حکومت انشاء اللہ جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ خواجہ آصف کی اپنی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں انکے بیانات پر ردعمل نہیں دینا چاہتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی عدم اعتماد کی قرارداد کے لیے ووٹ کم پڑگئے تھے اور اپوزیشن کے 14اراکین منحرف ہوگئے تھے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »