کراچی: پی آئی اے نے مسلسل آٹھویں مرتبہ ایاٹا سیفٹی آڈٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے پاکستان کی واحد ایئرلائن ہے جس کے پاس ایاٹا سیفٹی سرٹیفیکیٹ موجود ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن نے مسلسل 8ویں مرتبہ ایاٹا سیفٹی آڈٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے پاکستان کی واحد ایئرلائن ہے جس کے پاس ایاٹا کا سیفٹی سرٹیفکیٹ موجود ہے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکیٹو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے حفاظتی امور کو مقدم رکھتی ہے پی آئی اے کا ایاٹا سرٹیفکیٹ کا حصول حفاظتی اقدامات کو اولیت دینے کی ایک مثال ہے۔ ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیئے پروازوں میں اضافہ اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری کا عمل جاری ہے۔ ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کارکنان کی ادارے کی بہتری کے لیئے محنت اور کوششیں مثالی ہیں۔