تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

بھارت کا یہ اقدام ایسا ہی ہے جس کے تحت کوئی بھی شخص خطے کی زمین کو خرید سکے: پرویز مشرف

اسلام آباد: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میری ہمدردی اور سپورٹ کشمیریوں کیلئے ہے اور میں بھارت کے اس یکطرفہ ایکشن کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت کا یہ اقدام ویسی ہی سازش ہے جیسی اسرائیل فلسطین کی سرزمین ہتھیانے اور اُس پر یہودی تسلط قائم کرنے کیلئے کررہا ہے۔ بھارت کا یہ اقدام ایسا ہی ہے جس کے تحت کوئی بھی شخص خطے کی زمین کو خرید سکے اور یہ ویسا ہی ہے کہ کشمیریوں سے ان کی سرزمین چھین کر وہاں ہندوؤں کو بسایا جاسکے.

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اسی ہزار بھارتی فوجیوں کی تعیناتی ایسی ہے جیسے بھارت کسی طویل مدتی منصوبہ سازی کا ارادہ رکھتا ہو۔

سابق صدر نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا یہ طرزعمل کشمیر کو مسلم اکثریت سے بدل کر ہندو اکثریت میں تبدیل کرنے کا مجرمانہ فعل ہے۔ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیراعظم کے اسمبلی میں بیانات اس بات کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت مظلوم کشمیریوں کا حامی و ناصر ہو۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »