اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ مودی سے خیر کی توقع نہ رکھیں، وہ ایک انتہا پسند وزیراعظم ہے۔ کشمیریوں پر تاریخی حملہ ہو رہا ہے۔ ہر پاکستانی کمشیر کیلئے ہر حد جانے کیلئے تیار ہے۔
پارلیمنٹ ہائوس کے باہر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ مودی گجرات کا انتہاء پسند اور قصائی ہے جس نے غیرآئینی اور غیرجمہوری طریقے سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ سب کے سامنے ہےْ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو گرفتار کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کو عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی انتہا پسند سوچ کا مالک ہے، دنیا جانتی ہے کہ مودی دہشتگرد ہے۔ اس مسئلے پر او آئی سی جیسے فورمز کو استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری درخواست پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر صدر مملکت کا مشکور ہوں۔