تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

سندھ میں نئے وزراء کو محکمے الاٹ کر دیے گئے

کراچی: سندھ کابینہ میں وزراء کو محکمے الاٹ کر دیے گئے ۔ ۔سعید غنی وزیراطلاعات،سہیل انور سیال اینٹی کرپشن اور مرتضی وہاب کو ترجمان سندھ حکومت مقررکردیا گیاہے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ میں کئی اہم وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے ہیں۔ ۔سعید غنی سے وزارت بلدیات واپس لیکر اسکا قلمدان ناصر شاہ کو دے دیا گیا ہے۔

سعید غنی کو وزیر اطلاعات اور وزارت محنت و افرادی قوت کی ذمہ داری مل گئی ہے۔ مرتضی وہاب سے مشیر اطلاعات کی ذمہ داریا ں واپس لے لی گئی ہیں، اب وہ مشیر قانون اور ماحولیات کے علاوہ ترجمان سندھ حکومت بھی ہوں گے۔

نیب کیسز اور انکوائریز کاسامنا کرنے والے سہیل انور سیال کو وزیر اینٹی کرپشن اور آب پاشی بنادیاگیاہے۔

سردار شاہ کو وزیر تعلیم کے عہدے سےہٹادیاگیا ہے ، وزیراعلی سید مراد علی شاہ محکمہ تعلیم کا قلمدان اپنے پاس رکھیں گے۔جام اکرام اللہ دھاریجو کو صنعت و تجارت اورسردار شبیر بجارانی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےوزیرمقرر کردیے گئے ہیں۔

غلام مرتضی بلوچ سے محکمہ لیبر لے کرانہیں انسانی بستیوں کاوزیر تعینات کردیا گیاہے۔ مرزا تیمور تالپور سے ماحولیات کا محکمہ واپس لیکر انہیں انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دے دیا گیاہے۔

سردارباری پتافی فشریز اور لائیو اسٹاک کا محکمہ سنبھالیں گے۔ فراز ڈیرو سے اوقاف اور عشر کا محکمہ واپس لیکر انہیں بحالی کی وزارت تفویض کردی گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے نثار احمد کھوڑو کو مشیر ورکس اینڈ سروس اور یونیورسٹی اینڈ بورڈ لگا دیا ہے۔ ۔وزیراعلی کےمشیر اعجازشاہ شیرازی کو سماجی بہبود کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »