تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
او آئی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری پر بھی تشویش ہے۔
او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کو حل کیا جائے۔
او آئی سی نے بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر کلسٹربم کے استعمال پر شدید تشویش ہے۔