کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لوک گلوکار اللہ داد زرداری کے انتقال پر اظہار دکھ و افسوس کیا ہے ۔
بلاول نے کہا کہ اللہ داد زرداری کا انتقال سندھی لوک موسیقی کی دنیا کے لیئے ناقابل تلافی نقصان ہے اور مرحوم نے مسحورکن آواز اور منفرد طرز گائیکی کے ذریعے اپنی ایک الگ پہچان بنائی انہوں نے کہا کہ ان کے فن سے لوگ بدستور محظوظ ہوتے رہیں گے، دعاگو، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار اور ان کے صبر جمیل کے لیئے دعا کی۔
