اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب کلسٹر بم کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے جنگی جنون میں نہ صرف خطے کا امن برباد کررہا ہے بلکہ لائن آف کنٹرول پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی کررہا ہے۔
وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔