کراچی اگست 2: کمشنر کراچی ا فتخار شالوانی نے آج اپنے دفتر میں کے الیکٹرک کے حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجہ میں معصوم بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے کے واقعات کا سخت نوٹس لیا گیا۔ کمشنر کراچی ا فتخار شالوانی نے کہاکہ وزیراعلی سندھ نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرعدم اطمینان کااظہار کیا ہے ،کیونکہ وفاقی و صوبائی حکومت تمام واقعات کی وجوہات و اسباب جاننے کیلیے منتظر ہے تو کے الیکٹرک فوری طور پر 48 گھنٹوں میں14 واقعات کا انفرادی طور پرہر ایک کیس کی مفصل رپورٹ پیش کرے اوراصل ذمہ داروں کا تعین کرکے اسکے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنا نظام بہتر بنائیںاور مستقبل میں اس قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی رو ک تھام کیلیے اقدامات کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے، کے الیکٹرک واحد ادارہ جوشہر میں عوام کو بجلی فراہم کررہا ہے۔ اجلاس میں نیپرا کے نمائندے نے بھی بتایا کی ہم پہلے ہی کے الیکٹرک اسے واقعہ کی رپورٹ طلب کر چکے ہیں ۱وردو ہفتہ میں اپنی اتھارٹی کو پیش کرینگے ، آج یا کل ہماری ٹیم اسلام آباد سے آرہی ہے جو مکمل طور پر سارے واقعہ کی چھان بین کریگی کہ کہاں پرکس کی کوتاہی مرتکب ہوئی ہے، ہم نے پہلے ہی کے الیکٹرک سے حفاظتی اقدامات کی بھی تفصیلات مانگی ہوئی ہیںجو ہماری پالیسی کی اہم ضرورت ہے۔محکمہ توانائی کے نمائندوں وایڈیشنل سیکریٹری اسحاق کھوڑو نے کہاکہ کے الیکٹرک کی
انسپیکشن الیکٹرک انسپیکٹرز کرتے ہیں اور ہم نے بھی ان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے اور جو یہ رپورٹ دینگے اس میں ہمیں بھی شامل کیا جائے تاکہ حقائق پر مبنی اصل رپورٹ پیش کی جاسکے۔پولیس کے نمائٰندوں نے بتایا کہ اب تک صرف ایک ایف آئی آر پاپوش نگر کے علائقہ میںدرج ہوئی ہے، باقی صرف اندراج ہوئی ہیں۔ کے الیکٹرک کے نمائندوں نے کہا کہ ہمیں ان تمام واقعات پر بیحد افسوس ہے کوئی مداوا نہیں کرسکتے لیکن جو بھی ذمہ دارہوگا اسکے خلاف بھرپور کارروائی کی جائےیگی۔ ہمیں احساس ہے کہ ایسے واقعات رونما ہوئے جو نہیں ہونے چاہیئے تھے اپنے طور پر بھی تحقیقات کررہے ہیں کوئی بھی عذر نہیں دے رہے ہیں۔ حکومت ہماری مدد کریں تو اپنا نظام مزید بہتر بنائینگے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ حالیہ بریک ڈاﺅن میں بھی عوام کو تکالیف پیش آئیں ،آئندہ ریلیف فراہم کرنے کیلیے بھی انتظامات کئے جائیںاور اب جدیدٹیکنولوجی کے دور میں کے الیکٹرک اپنا پرانانظام تبدیل کرے اور عوام کیلیے مزید سہولیات فراہم کرنے کا عملی مظاہرہ کرے۔