اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شہزادہ بندر بن عبدا لعزیز السعود کی وفات پر تعزیت کی۔
ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی قریبی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کے لیے سیاسی اور اقتصادی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے باہمی تعلقات کے تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے سمیت باہمی مفادات پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔