تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

مولانا فضل الرحمان کو جمہوریت پر خودکش حملے کے بجائے حجرے کا رخ کرنا چاہیے

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو جمہوریت پر خودکش حملے کے بجائے حجرے کا رخ کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو مولانا فضل الرحمن کے کوئٹہ میں خطاب کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب سڑکوں پر فساد اور انتشار پھیلانے کے بجائے تبلیغ برائے اصلاح کا فریضہ سر انجام دیں۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایک ہی مطالبہ ہے ’’سانوں وی کھڈاؤ نئیں تے کھیڈو مکاؤ‘‘

معاون خصوصی نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرسی کی بے تابی میں جمہوریت سے نہ کھیلیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں اپنی شکست فاش اور سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں۔

انہوں ںے کہا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش کے بجائے ان اسباب پر غور کریں جن کی وجہ سے آپ انتخابات ہارے۔ اکتوبر میں اسلام آباد کا رخ کرنے والے اکتوبر 1999 میں کہاں تھے؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان انتخابات کے لیے بےتاب اس لیے ہیں کیونکہ 1988 کے بعد پہلی مرتبہ وہ ایوان سے باہر ہیں۔ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو اب سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہو گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »