تازہ ترین
گورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکان

پاکستان سٹیزن پورٹل پر سندھ حکومت کی سب سے ناقص کارکردگی

اسلام آباد: پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبوں کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سرفہرست ہیں، وفاقی وزارتوں اور اداروں نے 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد شکایات حل کیں، اس طرح وفاقی اداروں کی جانب سے 89 فیصد شکایات حل کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت شہریوں کی شکایات حل کرنے میں سب سے پیچھے ہے، سندھ کے صوبائی محکمے اب تک صرف 30 فیصد شکایات حل کر سکے ہیں جب کہ سندھ میں وفاقی اداروں نے 84 فیصد شکایات حل کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان بھر میں زیر التوا شکایات کی تعداد 37 ہزار 574 ہیں جن میں میں سے 32 ہزار زیر التوا شکایات صرف سندھ حکومت کی ہیں، سندھ میں سب سے زیادہ شکایات پولیس، پینے کے پانی اور نکاسی کے حوالے سے آئیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبائی محکموں کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے عدم تعاون کا نقصان عام شہریوں کو ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے سندھ کے چیف سیکریٹری کو خط لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ وفاقی دارالحکومت میں 90 فیصد شکایات پر عملدرآمد ہوا، خیبرپختونخوا حکومت نے 86 فیصد اور پنجاب نے 85 فیصد شکایات حل کیں جب کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان حکومت نے 74 فیصد شکایات حل کیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »