تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون جیل منتقل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق رات گئے عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ رمنا منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی نے گھر کرائے پر دے رکھا تھا، انہوں نے کرایہ داری پر عمل درآمد نہ کیا اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں اس کا اندراج کروایا۔

اس کے علاوہ عرفان صدیقی کے ساتھ جاوید اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو کرائے کے مکان میں رہائش پزیر تھا۔

عرفان صدیقی کو گرفتار کر کے سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے عرفان صدیقی کو مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عرفان صدیقی کے وکیل نے عدالت سے پولیس کی جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر بری کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے عرفان صدیقی کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کے سابق معاون خصوصی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

بھینس چوری کے مقدمے کی یاد تازہ ہو گئی: مریم اورنگزیب

‎مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے آمر حکومت نے 78 سالہ عرفان صدیقی کو گرفتار کر کے بھینس چوری مقدمے کی یاد تازہ کر دی ہے۔

‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ عرفان صدیقی کو نواز شریف کا دیرینہ ساتھی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

‎ترجمان ن لیگ نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عمران صاحب نواز شریف سے تعلق کی بناء پر سزا دینی ہے تو پھر کروڑوں لوگوں کو بھی جیل میں ڈال دیں۔

‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک صاحب علم، استاد، قلم سے جڑے شخص کی گرفتاری ثبوت ہے کہ عمران صاحب انتقام لے رہے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »