تازہ ترین
29 ستمبرکو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیاپاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کیلئے اعلان کل ہوگاگورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

اپوزیشن کا آج یوم سیاح، چاروں صوبوں میں جلسے

اسلام آباد: حزب اختلاف کی بیشتر سیاسی جماعتیں آج یوم سیاہ منارہی ہیں جس کے تحت چاروں صوبوں میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

یوم سیاہ منانے کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے کیا تھا اور تمام جماعتوں نے کہا تھا کہ جلسوں سے متعلق انتظامیہ کو صرف آگاہ کیا جائے گا تاہم اجازت طلب نہیں کی جائے گی۔

ان جماعتوں کا مؤقف ہے کہ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے انتخابات کے دوران عوامی مینڈیٹ چرایا گیا اور جب تک پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں رہے گی ہر سال اس تاریخ کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں عوامی اجتماعات کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کو میزبانی سونپی گئی ہے جن میں سیاسی قائدین تقاریر کریں گے۔

ن لیگ کی میزبانی میں چیئرنگ کراس چوک لاہور میں جلسہ ہو گا جس میں پیپلزپارٹی پنجاب، جمیعت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت شریک ہوگی۔

جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر شرکاء خطاب کریں گے۔

پشاور میں موٹر وے رنگ روڈ پر جلسہ ہوگا جس میں اے این پی کے قائد اسفند یار ولی خان، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ، نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو، مسلم لیگ ن کے احسن اقبال اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر خطاب کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر قیادت شریک ہوگی۔

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتیں بھی 25 جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جمیعت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی اور پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے رہنما جلسے میں شرکت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور محمود خان اچکزئی کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »