تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

اداکارہ مایا علی نے والد کے بارے میں بڑا انکشاف کردیا

پاکستان فلم انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی ہیروئن مایا علی نے کہا ہے شوبز کی وجہ سے میرے والد نے تین برس تک مجھ سے بات چیت نہیں کی تھی لیکن ’’من مائل‘‘ میں ان کی اداکاری نے انہیں تبدیل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ چلا گیا جب فلموں کی ہیروئنیں ایک دوسرے کے بال نوچتی تھیں اور چیختی چلاتی تھیں، لیکن اب ماحول بدل گیا ہے اس لیے عید پر فلموں میں دوستانہ مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں ماہرہ خان کی سب سے بڑی فین ہوں، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ اسکرین شئیر کروں گی، وہ فلموں کی سپر اسٹار ہیں اس لیے میں خوش نصیب ہوں کہ پہلی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی دوسری بڑی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شوبز کی وجہ سے میرے والد نے تین برس تک مجھ سے بات چیت نہیں کی تھی، لیکن ’’من مائل‘‘ میں میری اداکاری دیکھ کر کہا تھا کہ تم کو اس ڈرامے میں ضرور ایوارڈ ملے گا اور پھر ان کی دُعا قبول ہوئی اور مجھے لکس اسٹائل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مایا علی نے بتایا کہ ’’پرے ہٹ لو‘‘ عمران اسلم نے لکھی اور اس فلم میں عاصم رضا جیسے منجھے ہوئے ہدایت کار کے ساتھ انہیں کام کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے بتایا کہ سینئر اداکارہ میرا جی کے ساتھ ایک گانے میں رقص بھی کیا، وہ ہماری فلم انڈسٹری کی پہچان ہیں اور انہوں نے انڈسٹری کی بہت خدمت کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے بتایا کہ ’’طیفا ان ٹربل‘‘ میں لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے میں بہت پُر امید تھی لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ زیادہ حقدار مہوش حیات تھیں کیونکہ انہوں نے ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ میں لاجواب اداکاری کی تھی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »