اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے لیے کمرشل فلائٹ سے واشنگٹن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان 20جولائی کو مقامی وقت کے مطابق 3بج کر30 منٹ پر واشنگٹن پہنچیں گے اور وزیراعظم کا سرکاری دورہ 21 جولائی سے شروع ہو گا۔
شیڈول کے مطابق 21 جولائی کو وزیراعظم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی کریں گے۔