تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

وزیراعظم کی پُر کشش شخصیت سے پاکستان دورہ امریکہ سے بڑے فا ئدے اُ ٹھاسکتا ہے:میاں زاہد حسین

کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کا رویہ پاکستان سے بہتر ہو رہا ہے اور ایک علیحدگی پسند تنظیم کوعالمی دہشت گرد قرار دینا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

اس تناظر میں کاروباری برادری اور عوام کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیر اعظم کے دورے کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے تعلقات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں جبکہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کا سخت موقف بھی نرم ہو سکتا ہے ۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے نتیجہ میں اگر عالمی اداروںنے کچھ نرمی اختیار کی تو عوام اور کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مسئلے میں بہتری کی کوئی خاص امید نہیں کیونکہ امریکہ اور بھارت کے مابین ہنی مون چل رہا ہے ۔

افغانستان کے متعلق معاملات مزید بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں جبکہ امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے پراہم پیش رفت پاکستان کے تعاون سے ہی ممکن ہے جس سے امریکہ افغانستان میں سالانہ50 ارب ڈالر ضائع کرنے سے بچ سکتا ہے جسکے نتیجے میں امریکی فوج کی واپسی ممکن ہو گی لہٰذاپاکستان اپنی مضبوط پو ز یشن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ بھارت اس سلسلہ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گاجسے لگام دینے کی پوری ذمہ داری امریکہ پر ڈالی جائے۔

دورے سے امریکہ کے ایران اور چین سے تنازعات اور خطے میں جاری تجارتی کشیدگی کے بارے میں بھی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے کیونکہ ان سے پاکستان پر بھی اثرات پڑ رہے ہیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ امریکہ نے کولیشن سپورٹ فنڈکی مد میں پاکستان کے2 ارب ڈالر روک رکھے ہیں جنھیں وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران واگزار کروائیںاور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کا میا بیوں،آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفسادکا بطور خاص ذکر کیا جائے کیونکہ امریکہ کے لئے افغا نستان میں موجودہ ساز گار حالات پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کا میابی کے بغیر ممکن نہیں تھے۔پاکستان ایک بار پھر واضح کرے کہ وہ کسی صورت میں چین سے اپنے تعلقات اور سی پیک پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گا اور نہ ہی خطے کے کسی ملک کی بالادستی قبول کرے گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »