کراچی: چئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سید شبر زیدی نے تاجروں کو ایک پیغام میں متنبہ کیا ھے وہ اسمگل شدہ اشیاء کی خرید و فروخت اور ذخیرہ کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر اسمگل شدہ اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث تاجروں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے درآمد کنندہ افراد کو بھی متنبہ کیا ھے کہ وہ درآمدی سامان کی انڈر انوایسنگ اورمس ڈکلیریشن نہ کریں ورنہ ان کے خلاف بھی سخت کاراوائی عمل میں لائی جائے گی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو وزیر اعظم کی انسداد اسمگلنگ کی ہداہت کی روشنی میں ملک بھر میں اسمگل شدہ اشیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رھا ھے اور کسٹمز کے ملک بھر میں تجارتی سرحدوں اور پورٹس پر تعینات افسران عملہ دن رات اسمگلنگ کے خلاف برسرپیکار ھے بعض دفعہ محدود وسائل کی وجہ سے بوقت ضرورت کسٹمز دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کرتا ھے تاکہ ملکی وسائل کو نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے تاکہ موجودہ معاشی حالات کو مظبوط مستحکم اور اسمگلنگ سے پاک تجارت کو یقینی بنایا جاسکے۔