تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

قومی ادارہ صحت نےا 2خطرناک بیماریوں سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کردیا

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے مرس کورونا وائرس اور کانگو بخارایسی موذی بیماری سے بچاؤ کے لیے انتباہی مراسلہ جاری کردیاہے۔

این آئی ایچ کی طرف سے جاری انتباہی مراسلے میں بتایا گیاہے کہ مرس کورونا وائرس ایک متعدی بیماری ہے جس کی وجہ سے انسان سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو کر شدید بیمار ہو جاتا ہے۔انسانوں میں اس بیماری کی شناخت ستمبر 2012ء میں ہوئی۔

مرس کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری سے متاثرہ زیادہ تر مریض سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، قطر ، اردن اور ساؤتھ کوریا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں تاحال MERS-CoV کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق حج کے موقع پر سعودی عرب اور مشرق وسطٰی سے آنیوالے مسافروں کے ذریعے اس وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اس خدشے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایڈوائزری میں مرس کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کی شدت ،پھیلاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ قومی ادارہ صحت نے کانگو بخار سے بچاؤ کے لئے بھی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحٰی پر ملک کے تمام صوبوں سے جانوروں کی نقل و حرکت غیر معمولی طور پر بڑھنے کی وجہ سے اس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیا کرنا بے حد ضروری ہے۔

ان ایڈوائزریوں کے ساتھ ساتھ قومی ادارہ صحت نے موسمی بیماریوں سے آگاہی کے حوالے سے اپنا 45واں سہہ ماہی انتباہی مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے جس میں موسم گرما اور مون سون میں ہونے والی متوقع وبائی امراض سے متعلق متنبہ کیا گیا ہے۔

اس مراسلے کو شائع کرنے کا اصل مقصد وبائی امراض پھیلنے سے قبل وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین کو خبردار کرنا اورامراض پھیلنے کی صورت میں بروقت نمٹنے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہےتاکہ ان امراض سے ہونے والی اموات میں کمی کی جاسکے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »