عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
بھارت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر آج عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف فیصلہ سنائیں گے۔
عالمی عدالت میں آخری سماعت میں پاکستان اور بھارت دونوں وفود نے شرکت کی تھی جہاں پہ بھارت کے وفد سربراہی جوائنٹ سیکریٹری دیپک متل نے کی اور پاکستان کے وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کی تھی دوران سماعت کے بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستا کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپور کیس لڑا۔
یاد رہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ہے جبکہ کلبھوشن کو 2016 میں بلوچستان پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔