اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے دو سو پانچ گھوٹکی میں ضمنی الیکشن کو پانچ روز کی توسیع کرتے ہوئے تئیس جولائی کو پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 205 گھوٹکی ضمنی الیکشن پانچ روز کیلئے ملتوی کردی گئی ہے،الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ پی پی امیدوار کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے16 جولائی تک بیلٹ پیپرچھاپنے سے روک رکھا ہے۔اب انتخابات18 کی بجائے 23 جولائی کوہونگے۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ نے این اے دوسوپانچ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں ضمنی الیکشن کی اجازت دے دی ہے جبکہ ان کے خلاف درخواست دائر کر نے والے مخالف امیدوار کو بھی ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔