تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

میٹرک میں فیل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون نے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان اور کھیل ملک عمر فاروق میٹرک امتحانات میں فیل ہونے کے بعد پوزیشن ہولڈرز کی تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی بن گئے۔

فیصل آباد کے حلقہ پی پی 106 سے رکن صوبائی اسمبلی ملک عمر فاروق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان اور کھیل ہیں۔

ملک عمر فاروق نے رواں تعلیمی سال کیلئے فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے امتحان کیلئے پرائیوٹ طالب علم کے طور پر انرولمنٹ کرائی تھی تاہم وہ ہر پرچے میں غیر حاضر رہے اور فیل قرار پائے۔
میٹرک کے سالانہ نتائج میں ملک عمر فاروق خود تو غیرحاضری کی بنیاد پر فیل قرار پائے لیکن انہوں نے تعلیمی بورڈ کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز طلبا میں میڈلز اور انعامات بھی تقسیم کیے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بیرون ملک سے کاروبار چھوڑ کر قوم کیلئے کچھ کرنے آیا ہوں، یہ مشکل وقت ہے لیکن اس سے میرا حوصلہ مزید بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، میرا وژن کچھ اور ہے، تعلیم وہی ہے جو اخلاق اور وژن میں نظر آئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »