سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بجٹ میں غریب کیلئے تکلیف اور امیر کیلئے ریلیف ہے۔ عوامی حکومت لائیں گے اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنو عاقل میں مہنگائی کے خلاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور ہر نعرہ دھوکہ نکلا۔ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50لاکھ گھربنانے کا وعدہ کیاتھا لیکن گھر بنانے کے بجائے غریبوں کے گھر گرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ میں غریب کیلئے کچھ نہیں ہے بلکہ اس میں غریب کیلئے تکلیف اور امیر کیلئے ریلیف ہے، بجٹ میں مہنگائی اورٹیکسزکاطوفان ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ ، کٹھ پتلی اور ظالموں کا مقابلہ کریں گے ، عوامی حکومت لائیں گے اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے ، عوام ساتھ دیں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔