کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم اور سندھ اسیمبلی کے میمبراں نصرت سحر عباسی شہریار مہر عارف مصطفی جتوئی نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کے گھوٹکی کوئی زرداری کی جاگیر نہی جو وہ کسی کو جہیز میں دیدے۔
زرداری لیگ دہونس دھمکیون اور سرکاری مشنری استعمال کرنے کے باوجود بھی گھوٹکی کے ضمنی انتخابات جیت نہی سکیں گے ۔سردار احمد علی مہر عوام کی طاقت سے بڑی اکثریت سے کامیاب ہونگے انہون نے کہا کہ زرداری لیگ نے پاکستان بھر سے پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا کردیا ہے اور اب سندھ میں بہی زرداری لیگ کو اپنے کرتوتوں کی وجھ سے منھہ کی کہانی پڑے گی گھوٹکی کی عوام سردار علی گوھر خان مہر برادراں کے ساتھ ہے اور ساتھ رہےگی جو چند مفادات کی خاطر اپنے محسن اور برادری کے مدمقابل آ سکتا ہے وہ عوام کی کوں سی خدمت کرے گا۔
انہون نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزیر اور مشیر اپنی خیر منایں کیونکہ ِآنے والا وقت ان کیلیئے کڑا ہوگا قانونی اور عوامی احتساب سے اب وہ نہی بچ سکتے۔ ۔انہون نے مزید کہا کے زرداری لیگ ایک لٹیروں کا ٹولا ہے جسے عوام نے مسترد کردیا ہے اور گھوٹکی میں ضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ سردار احمد علی مہر کو دے کر زرداری لیگ سے نجات حاصل کرینگے۔