اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے بذریعہ جہاز کراچی جانیوالے مسافروں نے طیار تبدیل کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ سے احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ بھی ہوئی ہے۔
انتظامیہ اور مسافروں کے درمیان حالات کشیدہ ہونے کے سبب ائرپورٹ سیکیورٹی(اے ایس ایف) کو طلب کیا گیا اور معاملے کو رفعہ دفعہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
قومی مقاصد نیوز کے مطابق اسلام آباد سے بوئنگ 777 کی جگہ اے 20 طیارہ کراچی روانہ کیا گیا جو 100 سے زائد مسافروں کو ائر پورٹ پر ہی چھوڑ گیا۔
اسلام آباد رہ جانے والے مسافروں نے ہنگامہ آرائی کی اور پی آئی اے کے کاؤنٹر پر قبضہ کر لیا۔ منزل پر نہ پہنچنے والے مسافروں مشتعل ہوکر توڑ پھوڑ بھی کی۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ قومی ائرلائن کی اس غفلت کے سبب منزل پر پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد رہ جانے والے مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ جلد از جلد کراچی روانگی کا بندوبست کرے۔