لاہور: ترجمان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کو سسلین مافیا کے سردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب سسلین مافیا آپ ہیں جس نے جج صاحب کو دھمکا کے سازش کر کے بے گُناہ کو جیل میں ڈال دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بھی اہم بیان دیتے ہوئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، اپنے ٹوئٹر پیغام میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان سسلین مافیا کے سردار آپ ہیں جو دھوکہ دیتا ہے ، سازش کرتا ہے اور ظلم کرتا ہے،آپ نے منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سسلین مافیا آپ ہیں جس نے اپنی زندگی کی تلخ حقیقتوں کو در بدر چھوڑ دیا، آپ نے عوام کی رائے پر ڈاکا ڈالا اور جج صاحب کو دھمکا کے سازش کر کے بے گُناہ کو جیل میں ڈال دیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 22 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا ہے،عمران خان نے غریب عوام کے منہ سے روٹی اور روزگار چھین لیا ہے۔