تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

لندن میں صحافیوں کا شاہ محمود قریشی کی میڈیا کانفرنس کا بائیکاٹ، خالی کرسیوں نے استقبال کیا

پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی سے متعلق خدشات پر لندن میں صحافیوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران لندن میں ڈیفینڈ میڈیا فریڈم کانفرنس میں شرکت کی جہاں ان کا استقبال زیادہ تر خالی کرسیوں نے کیا۔

شاہ محمود قریشی کی میڈیا کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے والے صحافیوں نے تقریباً ویران ہال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

وزیر خارجہ سے پاکستان میں سنسر شپ کے متعلق سوالات بھی کیے گئے جب کہ ایک شخص نے مبینہ طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بند کیے جانے کے معاملے پر تلخ لہجہ اختیار کیا۔

اس حوالے سے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی کے نام پر دہرے معیار نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو کنٹرول کرنے یا دبانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اب میڈیا کو کنٹرول کرنے کا وقت گزر چکا ہے خصوصاً سوشل میڈیا کے ہوتے ہوئے آپ کسی کا منہ بند کرنا چاہیں بھی تو نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ برطانیہ میں شہزادہ چارلس، دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل اور کینیڈین وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »