سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ تاجروں کے وفد سے ملاقات کی۔
سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ اور اسلام الدین شیخ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری سے تاجر راہنما حاجی ہارون میمن، بدرقریشی، ملک رضوان، خواجہ جلیل ودیگر نے ملاقات کی۔
بلاول بھٹو اور تاجروں نے بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی بدترین معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ملک بھر کے تاجروں کے مسائل کا احساس ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اس کڑے وقت میں تاجر برادری کو تنہا نہیں چھوڑے گی.