تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

بلاول نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

فوٹو: قومی مقاصد اسکرین گریب

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کی صاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کو غیر متنازع ہونا چاہیے کیوں کہ یہ جتنے عمران خان کے ہیں اتنے ہی ہمارے بھی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوال پوچھنا میرا حق ہے کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ یہ جج آصف علی زرداری کا کیس سنے اور یہی جج میاں نواز شریف کا کیس بھی سنے؟

ان کا کہنا تھا کہ عوام کٹھ پتلی حکومت اور عوام دشمن بجٹ کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں متفق ہیں کہ عدلیہ کو اس معاملے پر تحقیقات کرنی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس نظام کو بچانے کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں ججز کے خلاف ریفرنس بھیجے جارہے ہیں، یہ وہی حرکات ہیں جو مشرف کرتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کی عوام نے ہمارے امیدوار کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے تاہم ’سیلیکٹرز‘ کو یہ ہضم نہیں ہوا۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ ہمارے امیدوار کو پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہونے کے لیے دھمکیاں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ہی دھمکیوں کی وجہ سے عام انتخابات میں ہمارے امیدوار کے کاغذات مسترد ہوگئے تھے، اس مرتبہ بھی ان ہی قوتوں نے رکاوٹیں ڈال دی ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »