تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

ختم نبوت کے قوانین سے متعلق کہیں ٹمپرنگ ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گا: وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قوانین سے متعلق کہیں ٹمپرنگ ہوئی تو سب سے پہلے استعفیٰ میں دوں گا۔

پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ ختم نبوت کے بغیر پاکستان کا کوئی مقصد نہیں اور عمران خان کی بھی یہی سوچ ہے کہ پاکستان دو قومی نظریے پر قائم ہوا، اگر پاکستان سے ختم نبوت نکال لی جائی تو پھر پاکستان کو آزاد کرانے کا کوئی مقصد ہی نہیں۔

وزیرقانون نے کہا کہ ختم نبوت سے متعلق کوئی بحث حکومت کے اندر نہیں اگر کوئی ایسی بحث کررہا ہے تو وہ صرف اور صرف پروپیگنڈا کر رہا ہے جب کہ خدانخواستہ کھبی مجھے لگے کہ ختم نبوت کے قوانین سے متعلق کہیں ٹمپرنگ ہوئی تو سب سے پہلے استعفیٰ میں دوں گا۔
فروغ نسیم نے کہا کہ علماء پر بھی زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے کو دین و دنیا کی بنیاد پر بہتر بنائیں، ہمارے معاشرے کے اہم معمار ہمارے علماء ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو فلاں فْلاں خطرہ ہے جب ابرحہ نے مکہ پر حملہ کیا تھا تو اللہ نے خود اپنے گھر کو بچایا تھا، پاکستان کی حفاظت بھی اللہ خود کرے گا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »