کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں لیکن مسائل کی گہرائی بہت زیادہ ہے۔
شبر زیدی کے مطابق تاجروں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کر دیں تو باقی سب مان جائیں گے، ہمیں کوئی ڈیڈلاک نہیں پیدا کرنا، مسائل کو طریقے سے ہینڈل کرنا ہے، کامیاب ہو گئے تو ٹھیک ورنہ اللہ مالک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی کوئی انڈسٹری بند نہیں ہے اور تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے معاملے پر فرنٹ پر کوئی ہے، بیک پر کوئی اور ہے، ہم سب معاملات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جو بےنامی جائیدادیں رکھیں گے انہیں سیکشن 114 کے تحت نوٹس جاری ہو گا۔