تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

سوات سے لاہور جانے والی بس الٹ گئی، 13 مسافر جاں بحق

سوات: سوات سے لاہور جانے والی بس براہمہ انٹرچینج پرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافرجاں بحق ہوگئے، موٹروے پر حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 59 افراد سوار تھے۔

قومی مقاصد نیوز کے مطابق سوات سے لاہور جانے والی مسافر بس گزشتہ رات 2 بجے موٹروے پر حسن ابدال کے قریب تھانہ واہ صدر براہمہ انٹرچینج کے پاس گہری کھائی میں جاگری، مسافروں کے مطابق حادثہ بارش کی وجہ سے پھسلن اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں بس میں سوار 59 افراد میں سے 13 جاں بحق ہوگئے جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس کے مطابق بس کی تیز رفتار اور روڈ پر پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا، جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیکسلا اور حسن ابدال کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بس ڈرئیوار بہرام خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »