تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیڈالر میں ناقابل یقین کمی 250 سے نیچے آنے کی پیشگوئیسعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق، جان بحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان نے نیپال کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلینگراں وزیرِاعظم کی آج نیویارک میں کیا مصروفیات رہیں گی؟گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے کراچی پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جارییو اے ای نے پاکستان سے تازہ گوشت امپورٹ کرنے کے سمندری راستے بند کردیےبجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکانانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاشرجیل میمن کیخلاف کرپشن کا کیس دوبارہ کھل گیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا دورہ کیاموسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹیآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہو گا؟لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، بلاول بھٹوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا فیصلہڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہڈالر مزید سستا ، قیمت 294.50 ہو گئیاسلام آباد اور لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکانواٹس ایپ کا ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف

نواز، شہباز اور مریم کی ملاقات: جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق بات چیت

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اورنائب صدر مریم نواز کی پارٹی کے تاحیات قائد سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل آمد ہوئی ہے۔ آج ہفتہ وار ملاقات کے دن نواز شریف کے خاندان کے علاوہ کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع نے قومی مقاصد نیوز کو بتایا ہے کہ مریم نواز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیاسی معاملات اور پارٹی امورپر بریفنگ دی۔ انہوں نے اپنے والد کو احتساب عدالت کےجج ارشد ملک کی ویڈیو اور اس کےبعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور نئے چئیرمین سینیٹ کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔ نوازشریف نے شہباز شریف اور مریم نواز کو اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ساتھ چلنے کی ہدایت کی اور کہا کہ میرحاصل بزنجو جمہوری روایات کے امین ہیں۔میری تجویز ہے کہ انہیں نامزد کیا جائے۔

نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے اپوزیشن کیساتھ چلیں گے۔ مریم نواز نے نوازشریف کو اپنی 19جولائی کو نیب طلبی کا بھی بتایا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو ہر صورت میں 19 جولائی کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی اور انہوں نے نے مریم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ہے گزر جائے گا۔ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

نواز شریف نے مریم نواز کو حکومت مخالف جلسوں اور ریلیاں جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے پسی عوام کیلئے مسلم لیگ ن واحد امید ہے۔

نواز شریف نے اپنے بھائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو پارلیمانی سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے ساتھ چلیں۔

مریم نواز نے منڈی بہائوالدین کے کامیاب جلسے سے آگاہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ میاں صاحب گھبرائیں نہیں لوگ آپکے ساتھ ہیں۔

نوازشریف نے کامیاب سیاسی سرگرمیوں پر مریم نواز کی تعریف بھی کی ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »