کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں اینکر سمیت دو افراد کے قتل کے معاملے کا عینی شاہد منظر عام پر آگیا۔
واقعے کے عینی شاہد عمر ریحان نے بتایا کہ ‘میں اور مرید عباس ڈیفنس کے ہوٹل میں چائے پی رہے تھے کہ عاطف زمان نے مرید عباس کو فون کرکے دفترآنے کا کہا۔
کراچی میں اینکر کو قتل کرنے کے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی
عمر ریحان نے بتایا کہ مرید نے مجھے کہا عاطف پیسوں کیلئے بلارہا ہے، تم بھی چلو۔ عمر ریحان نے مزید بتایا کہ عاطف نے مجھ سے بھی 7 کروڑ روپے لیے تھے، عاطف 7 کروڑ روپے پر تین ماہ بعد ایک کروڑ روپے منافع دے رہا تھا۔
عینی شاہد عمر ریحان نے بتایا کہ سی سی ٹی وی میں گرنے والا شخص میں ہی ہوں، بھاگنے کے دوران میرا چشمہ اور موبائل فون آفس میں گرگیا تھا۔
عمر ریحان کے مطابق مرید عباس اور میں فائرنگ کی جگہ پہلے پہنچے عاطف بعد میں آیا تھا، تفتیشی حکام کو بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔