مانچسٹر: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
نیوزی نے 2015 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھی دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا تاہم فائنل میں کینگروز نے کیویز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا لیکن دوسرے اوور میں روہت شرما ایک رن بنا کر میٹ ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔